نیب کو پنجاب میں کاروائی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، رانا ثنااللہ -
The news is by your side.

Advertisement

نیب کو پنجاب میں کاروائی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، رانا ثنااللہ

لاہور: وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ دوسرے صوبوں میں بدعنوانی کے خلاف ہونے والے آپریشنزکوجائزقراردینے کےلیے پنجاب میں نیب کو کارروائی کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

پنجاب اسمبلی کیفے ٹیریا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے خاندان کے خلاف نیب کے مقدمات دوہزارمیں رائیونڈ سڑک کی تعمیر پر بنائے گئے تھے۔

گزشتہ آٹھ سال کے دوران پنجاب میں بدعنوانی کا ایک مقدمہ بھی سامنے نہیں آیاانھوں نے کہا کہ کسی بھی جماعت کو پنجاب حکومت کےمنصووبوں کی شفافیت پرشبہ ہے تو وہ انکوائری کروالے۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی نیب پرتنقید بے جا نہ تھی اوراس کا مقصد نیب کی کارکردگی میں اضافہ کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ صوبے میں داعش کا کوئی منظم وجود نہیں، چودھری نثار، اعتزاز احسن اورخورشید شاہ کے درمیان تعلقات انتہائی خوشگواررہے ہیں اورامید ہے کہ اب بھی بہتر ہی ہوں گے

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں