جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

"ملک چھوڑ کر جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا” سابق چیئرمین واپڈا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: واپڈا کے سابق چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل نے ملک میں رہ کر خود پر دائر مقدمے کے بھرپور دفاع کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے کہا کہ انٹرنیشنل کمیشن آن لارج ڈیمز نے اجلاس میں مدعو کیا ہے، آئی کولڈ میں شرکت کو وطن سےفرار کہنا گمراہ کن کوشش ہے، وطن چھوڑ کر جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ملک میں موجود ہوں اور ہر الزام کا قانونی انداز میں جواب دوں گا۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل نے کہا کہ وطن عزیز کو بڑے آبی ذخائر درکار ہیں، معیشت شفاف اور سستی توانائی سے جڑی ہے، زرعی شعبےکی افزائش، قومی ضرورت کیلئے پانی کے ذخائر ناگزیر ہیں جبکہ ہمسایہ ملک میں آبی ذخائر کیلئے تعمیرات آبی جارحیت کا اشارہ ہے۔

- Advertisement -

مزمل حسین کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ساٹھ کی دہائی کےبعد سے آبی ذخائر کی تعمیرپر خاطر خواہ پیشرفت نہیں ہوئی، عمران خان حکومت نےآبی ذخائر کی دہائی کا منصوبہ متعارف کرایا، منصوبے کےتحت دس آبی ذخائر کی تعمیر کیلئے غیر معمولی تیزی آئی اور حکومت پاکستان کے آبی ذخائر کی دہائی منصوبے کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں سابق چیئرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ تربیلا فور کی کامیابی پر ورلڈ بینک ہمیں تربیلا فائیو کیلئے تعاون کرنے جارہاہے یہ دنیا کی تاریخ کا واحد پراجیکٹ ہے جو وقت پر اور کم لاگت سے مکمل ہوا، تاریخی منصوبے پر ایسا پروپیگنڈا نہ کریں جس سے ملک کی ترقی متاثر ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سےاپمی ترقی کی راہ میں ہم خود سب سےبڑی رکاوٹ ہیں، یہاں جھوٹ اور سچ میں فرق ختم ہوگیا ہے، تمام لوگوں سے کہتا ہوں کہ تربیلا فور جسیے تاریخی منصوبے پر پروپیگنڈا نہ کریں جس سے ملک کی ترقی متاثر ہو۔

نیب کی جانب سے ان پر مقدمہ دائر کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے تربیلا فور پراجیکٹ میں 753 ملین ڈالرز کی مبینہ کرپشن کی، چیئرمین واپڈا نے زبردستی کنٹریکٹرز کو غلط ادائیگیاں کروائیں۔

نیب نوٹس کے مطابق 1410 میگا واٹ پراجیکٹ کی فی یونٹ تعمیر سب سےمہنگی ہوئی۔

واضح رہےکہ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے گزشتہ ماہ عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے اگست 2016 میں چیئرمین واپڈا تعینات کیا تھا اور بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ان کی مدمت ملازمت میں توسیع کر دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں