پانامہ لیکس سےمتعلق ٹھوس ثبوت ملنے پر نیب کارروائی کرے گا،چئیرمین نیب -
The news is by your side.

Advertisement

پانامہ لیکس سےمتعلق ٹھوس ثبوت ملنے پر نیب کارروائی کرے گا،چئیرمین نیب

اسلام آباد: ایک سیمینارسےخطاب کرتے ہوئےچیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر واضع اور ٹھوس ثبوت آنے کے بعد بھرپور کارروائی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نیب کے چئیرمین قمر الزماں چوہدری نے کہا کہ سیاست دانوں کےعلاوہ دیگرافرادکیخلاف بھی تحقیقات کریں گے،پانامہ لیکس سمیت دیگر معاملات میں حکومتی طریقہ کارواضع ہونے کےمنتظرہیں۔

نیب کے چئیرمین نے اپنے خطاب کے دوران بتایا کہ کہ “ڈی ایچ اے کیس” اور “ڈاکٹر عاصم حسین کیس” کے حوالے سے نیب پر کافی دباؤ ہے،تاہم نیب کسی قسم کے دباؤ کا شکار نہیں ہو گی اورکرپشن کو آہنی باتھوں سے روکےگی۔

نیب چیئرمین قمر زماں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ’’چین پاکستان اقتصادی راہدری‘‘کےمعاملےمیں کرپشن برداشت نہیں کی جائیگی،شفافیت کو مدنظر رکھا جائے گا،اس سلسلے میں ہمیں چین کا تعاون بھی حاصل ہے۔

قمرزمان چوہدری نےسیکریٹری خزانہ بلوچستان کیس میں پیش رفت سے آگاہ کرتےہوئے بتایا کہ مشتاق رئیسانی بڑا کیس ہے،جس کی تحقیقات جاری ہیں جس کے تحت ملزمان کی کوئٹہ،کراچی اوراسلام آباد میں جائیداد کا سراغ لگا کرنیب نے ملزمان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے ہیں،جب کہ جائیداد سے متعلق کاغذات اورگاڑیاں اپمی تحویل میں لے لی ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں