تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

اثاثہ جات کیس ، آصف زرداری کی بریت کا فیصلہ چیلنج

لاہور : نیب نے اثاثہ جات کیس میں آصف زرداری کی بریت کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے اثاثہ جات کیس میں آصف زرداری کی بریت کے فیصلہ کیخلاف لاہورہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کردی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیس میں گواہان اور ٹھوس ثبوت موجود ہیں ، احتساب عدالت نے مقدمے کے اہم گواہوں کو نظرانداز کیا اور اہم رکارڈ پیش نہیں کرنے دیا۔

دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کو سرسری سماعت کے نتیجے میں بری کرکے غلط مثال قائم کی گئی ، آصف زرداری کیخلاف22ہزار تصدیق شدہ دستاویزات ہیں، عدالت ریکارڈطلب کرکےمزیدکارروائی کرسکتی ہے۔

درخواست میں استدعا کی کہ ‏ آصف زرداری کو بری کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور کیس کافیصلہ میرٹ پر کیا جائے۔


مزید پڑھیں : آصف زرداری 16 برس بعد غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس سے بری


یاد رہے کہ چھبیس اگست کو راولپنڈی کی احتساب عدالت نے سابق صدر کو آخری کیس میں بھی باعزت طور پر بری کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ نیب ریفرنس میں لگائے گئے کوئی الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ریفرنس کی دستاویزات فوٹو اسٹیٹ نقول ہیں جن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

بریت کی درخواست میں زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے موقف اختیار کیا تھا کہ ریفرنس کے 300 سے زائد صفحات گم ہیں۔ محض دستاویز کی نقول کی بنیاد پر سزا نہیں دی جا سکتی۔

واضح رہے کہ این آر او کالعدم قرار دئیے جانے اور صدارتی استثنیٰ ختم ہونے کے بعد آصف زرداری کے خلاف انیس سال قبل نواز شریف دور انیس سو ننانوے میں 5نیب مقدمات دوبارہ شروع ہوئے تھے۔ کرپشن کے پانچ ریفرنسز میں ناکافی شواہد پر سابق صدر بری ہو چکے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -