site
stats
پاکستان

ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دی جائے، نیب

کراچی: نیب نے ڈاکٹر عاصم کی ضمانت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے تحریری جواب کی کاپی سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروادی، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے فرار ہونا چاہتے ہیں۔

نیب کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر عاصم پر کرپشن کے الزامات ہیں اگر وہ بیرون ملک گئے تو واپس نہیں آئیں گے۔

قومی احتساب بیورو نے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی ہے اور سپریم کورٹ سے کہا ہے کہ ہائیکورٹ نے اس شرط پر ضمانت دی تھی کہ ڈاکٹر عاصم ملک سے باہر نہیں جائیں گے۔

پڑھیں: ’’ ڈاکٹر عاصم نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ‘‘

مزید پڑھیں: ’’ عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ‘‘

نیب کے تحریری جواب  میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کو ایسی کوئی بیماری نہیں جس کا علاج ملک میں ممکن نہ ہو، ڈاکٹر عاصم حسین بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے فرار ہونا چاہتے ہیں اگر اُنہیں اجازت دی گئی تو وہ واپس نہیں آئیں گے۔

نیب نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی جانے والی درخواست کی کاپی ہائی کورٹ میں جمع کروادی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top