تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

کسی خوف اور دباؤمیں نہیں آؤں گا، احتساب کا عمل جاری رہےگا، چیئرمین نیب

اسلام آباد : چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال من گھڑت اور بے بنیادخبر کیخلاف ڈٹ گئے اور کہا اپنے مقصد پر ڈٹا ہوں، کسی خوف اور دباؤ میں نہیں آؤں گا اور احتساب کاعمل جاری رہےگا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے اپنے خلاف چلنے والی من گھڑت خبروں پر اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ کسی بھی قسم کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا، اپنے مقصد پر ڈٹا ہوا ہوں، احتساب کا عمل جاری رہےگا۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا اوچھے ہتھکنڈوں سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہوں گا، آئین وقانون کے مطابق اپنی ذمہ داری نبھاتارہوں گا اور کسی خوف اوردباؤمیں نہیں آؤں گا۔

اوچھے ہتھکنڈوں سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہوں گا

قانونی ماہرین کا کہنا ہے احتساب کاعمل روکنے کی مبینہ سازش ناکام ہوگئی،چیئرمین نیب اگر مستعفی ہوجاتے تواحتساب کا عمل رک جاتا ہے، نیب میں انکوائریزاورریفرنسز کی منظوری کا اختیار چیئرمین نیب کے پاس ہے۔

ماہرین کے مطابق نیب قوانین کے مطابق چیئرمین نیب کے عہدے کے خالی ہونے پرڈپٹی چیئرمین کےپاس بھی یہ اختیارنہیں ہوتا، ڈپٹی چیئرمین بطورقائم مقائم چیئرمین فرائض صرف اسی صورت انجام دے سکتے ہیں جب چیئرمین نیب عہدے پر موجودہوں تاہم وہ چھٹی، بیماری، معطلی یا کسی اور وجہ کی بنیاد پر کام نہ کررہے ہوں۔

یاد رہے گذشتہ روز نیب نےنیوزون پرچیئرمین نیب سے متعلق چلنے والی خبر کو من گھرٹ اورجھوٹی قراردیا تھا اور خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس خبر کا مقصد چیئرمین نیب کی ساکھ کو مجروح کرنا ہے، نیب نے دباؤ، بلیک میلنگ کو پس پشت رکھ کر اپنا کام کیا، بلیک میلر گروہ کے دو افراد کو گرفتار کیا اور ان کے خلاف یفرنس کی بھی منظوری دی، بلیک میلر گروہ کے خلاف ملک بھرمیں بیالیس ایف آئی آردرج ہیں۔

مزید پڑھیں : چیئرمین نیب کے خلاف چلنے والی خبر حقائق کے منافی ہے، ترجمان

نیب ترجمان نیب کے مطابق اس گروہ کیخلاف مقدمات میں بلیک میلنگ اور اغوا برائے تاوان ، عوام کو بڑے پیمانے پر لوٹنے کے ثبوت ہیں۔ اس گروہ کے لوگ نیب، ایف آئی اے کے جعلی افسر بن کر بلیک میل کرتے ہیں۔ نیوز ون کی خبر بھی بلیک میلنگ کرکے نیب ریفرنس سے فرار کا راستہ ہے۔

نیب نے مزید بتایا کہ بلیک میلر گروہ کا سرغنہ فاروق کوٹ لکھپت جیل میں قید ہے جبکہ نیوز ون نے اپنی خبر کی تردید اور اسےحقائق کے منافی تسلیم کیا ہے۔ چیئرمین نیب سے دل آزاری پر معذرت بھی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے کرپشن الزام پر نیوز ون کے سی ای او عمر احمد خان کو حراست میں لیا تھا۔

Comments

- Advertisement -