بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

نیب ریفرنسز کی سماعت، 26 ستمبر کو شریف خاندان کی ہر صورت پیشی کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : شریف خاندان کےخلاف نیب ریفرنسزکی سماعت میں نیب عدالت نے آئندہ سماعت پر نوا ز شریف ،مریم ،حسن ، حسین اور نواز کیپٹن (ر) صفدر کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کےخلاف ریفرنسز کی سماعت کی ، سابق وزیراعظم نواز شریف، حسن، حسین اور مریم نواز کے علاوہ کیپٹن (ر) محمد صفدر اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

نیب نے ملزمان کو جاری کیے گئے سمن کی تعمیلی رپورٹ عدالت میں پیش کردی، عدالت نے تفصیلی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، جج محمد بشیر نے کہا آپ نے تو جان چھڑائی ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا سیکورٹی افسر نے سمن وصول کئے جبکہ حسن اور حسین نواز نے سمن وصول کرنے سے منع کیا ہے۔

جج محمد بشیر کا کہنا تھا کہ سمن کا تو میڈیا کے ذریعے بھی ملزمان کو پتہ چل جاتا ہے، نیب کےتفتیشی افسرخودان کا پتہ لیں اوران سےرابطہ کریں، پتہ تو مجھے بھی معلوم نہیں، آپ کو تمام جائیدادوں کا پتہ ہے، مجھے بتائیں میں آپ کو پتہ دیتا ہوں تمام ریکارڈ بھی موجود ہے۔

احتساب عدالت نے کہا کہ جاتی امراکے باہر سمن لگائے جائیں، جاتی امراکے جس گارڈ کو سمن دیں اس کابھی بیان ریکارڈکریں، سمن کاتومیڈیا کےذریعےبھی ملزمان کوعلم چل جاتا ہے ، آپ قانونی راستہ اختیار کریں۔


مزید پڑھیں : احتساب عدالت نے نواز شریف اور ان کے بیٹوں کو 19 ستمبر کو طلب کرلیا


سماعت میں نیب نے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کی ، جس پر جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ وارنٹ کیاآپ جاتی عمرہ کو دے آئیں گے۔

آصف کرمانی نے احتساب عدالت میں جواب میں کہا کہ شریف خاندان لندن میں ہے، پتہ مجھے بھی معلوم نہیں، نیب نے سمن بھجوائے مگر انکو معلوم نہیں تھا شریف خاندان کہاں ہے، نیب کی طرف سے شریف خاندان کو نوٹسز ملے ہیں، کل اسلام آباد میں مجھے بھی نوٹسز بھجوائے گئے، میری اخلاقی ذمہ داری تھی عدالت کو آگاہ کروں۔

آصف کرمانی نے مزید کہا کہ نیب نے جنہیں نوٹس بھجوائے تھے وہ لندن میں ہیں، کلثوم نوازکی علالت کے باعث شریف خاندان لندن میں ہے،آصف کرمانی
کلثوم نواز کی آ ج یا کل ایک اورسر جری ممکن ہے۔

احتساب عدالت نے نوا ز شریف ،مریم ،حسن ،  حسین اور نواز کیپٹن (ر) صفدر کے دوبارہ طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے چھبیس ستمبر کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیا اور کہا کہ اب ہم یہ نہ سنیں کہ تمام ملزمان کو اطلاع کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم اور ان کے بچوں کو3 ریفرنسز میں آج طلب کر رکھا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں