جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

نیب کا جولائی میں اہم شخصیات کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے جولائی میں جعلی اکاؤنٹس، ایل این جی اور مالم جبہ کیس میں حکومتی اور اپوزیشن کی اہم شخصیات کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس، ایل این جی اور مالم جبہ کیس میں اہم پیشرفت کا امکان ہے ، نیب نے جولائی میں حکومتی اور اپوزیشن کی اہم شخصیات کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی پر ایل این جی کا کیس نیب میں ہے جبکہ سابق ایم ڈی پی ٹی وی یوسف بیگ مرزا کے خلاف تحقیقات تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق نیب نے یوسف بیگ کے خلاف وزارت اطلاعات و نشریات سے بھی ریکارڈ منگوا لیا اور یوسف بیگ مرزا کو جلد تحقیقات کے لئے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یوسف بیگ مرزا کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے ۔

یوسف بیگ مرزا 1998، 2003 اور 2010 میں کس طریقہ کار کے تحت ایم ڈی پی ٹی وی تعینات ہوئے۔

گذشتہ روز نیب نے سابق ڈائریکٹر جنرل پی آئی ڈی چوہدری رشید کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا ، چوہدری رشید پر خزانے کو اٹھائیس ملین روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے

ریفرنس میں اکاؤنٹس آفیسر پی آئی ڈی بادشاہ رحمان، محمد رفیق خٹک اور کلرک محمد ایاز بھی نامزد کیا گیاتھا اور کہا تھا ملزمان کو نیب آرڈیننس کے تحت بدعنوانی پر سزا دی جائے، سابق ڈی جی نے 28.5 ملین کے جعلی بل کی منظوری دی،ملزمان نے اختیارات جا ناجائز استعمال کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں