تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

نیب کا القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی کو گواہ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد : قومی احتساب بیورو ( نیب) نے القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گواہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق القادر ٹرسٹ کیس میں قومی احتساب بیورو ( نیب) نے بشریٰ بی بی کو کیس میں گواہ بنانے کا فیصلہ کرلیا اور کہا بشریٰ بی بی کو نوٹس بطور ملزمہ نہیں، بطورگواہ جاری ہوا۔

نیب کا کہنا ہے کہ 7جون کو بشریٰ بی بی کا بطور گواہ بیان قلمبند ہوگا ، طلبی بطور ملزم ہے یا گواہ ترمیمی ایکٹ کے تحت نیب نوٹس میں بتانے کا پابند ہے۔

بشریٰ بی بی کوجاری نوٹس میں بطورگواہ طلبی کا ذکرموجود ہے، نیب عدالت میں پہلےہی کہہ چکا ہے بشریٰ بی بی کی گرفتاری نہیں چاہیے۔

نیب کی جانب سے بشریٰ بی بی سے القادر ٹرسٹ کی دستاویزات ، القادرٹرسٹ کی رجسٹریشن اور پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن سے منظوری کا ریکارڈ طلبک کیا ہے۔

اس کے علاوہ بشریٰ بی بی سے القادر ٹرسٹ کو ملنے والےعطیات کی تفصیل بھی طلب کی گئی ہے۔

یاد رہے تین روز قبل احتساب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈز کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئیں تھیں۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب کا کہنا تھا کہ نیب کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن نیب کسی دباؤ میں نہیں آئے گا قانون کے مطابق کام کرے گا، نیب نے نہ تو کوئی چھاپہ مارا نہ وارنٹ جاری کیے، نیب کا کسی سے ذاتی مسئلہ نہیں قانون کے مطابق تفتیش کریں گے۔

تفتیشی افسر نے بتایا تھا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری کی ضرورت نہیں، تفتیشی افسر کے بیان کے بعد عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت غیر موثر قرار دے دی تھی۔

Comments

- Advertisement -