ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

نیب کا صوبائی وزیر سندھ امتیاز شیخ کے خلاف انکوائری کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صوبائی وزیر امتیاز شیخ بھی نیب ریڈار پر آگئے، نیب نے امتیاز شیخ کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے صوبائی وزیر سندھ امتیاز شیخ کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کرلیا، امتیاز شیخ نے مبینہ طور پر بدعنوانی کے ذریعے ضلع کورنگی دیہی میں 30 ایکڑ کی اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ کی۔

ذرائع کے مطابق الاٹمنٹ این سی پلاٹ نمبر 24 پر کی گئی جبکہ بورڈ آف ریونیو کے اعلیٰ افسران کی مدد سے سرکار کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ امتیاز شیخ کے خلاف نیب کو درخواست موصول ہوئی تھی جس پر نیب کی جانب سے درخواست کی تصدیق مکمل کرلی گئی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق امتیاز شیخ نے بورڈ آف ریونیو کے افسران کے ساتھ مل کر 30 ایکڑ کی الاٹمنٹ کی، ذرائع کے مطابق غیرقانونی قبضے کے خلاف 2005 میں ایںٹی کرپشن میں مقدمہ بھی درج کروایا گیا تھا۔

یہ پڑھیں: شرجیل میمن کی مشکلات میں اضافہ، نیب نے تفتیش کی منظوری دے دی

واضح رہے کہ چند روز قبل چیئرمین نیب نے پیپلزپارٹی رہنما شرجیل میمن کے خلاف تفتیش کی منظوری دی تھی، ترجمان نیب کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن سے آمدن سے زائد اثاثوں، منی لانڈرنگ پر تفتیش کی جائے گی، اس سے پہلے ان کے خلاف صرف انکوائری چل رہی تھی۔

ترجمان نیب کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی اجازت کے بعد باقاعدہ تفتیش کا آغازکر دیا ہے، شرجیل میمن نے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھا کر اربوں کی کرپشن کی اور دوران تعیناتی عہدے کاغلط استعمال کیا، کرپشن کے مرتکب ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں