The news is by your side.

Advertisement

کسی جماعت سے تعلق نہیں، ہر قسم کی صوبائیت کی مذمت کرتے ہیں، نیب اعلامیہ

اسلام آباد : ترجمان قومی احتساب بیورو نے کہا ہے کہ نیب کا کسی جماعت، فرد یا گروہ سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہر قسم کی صوبائیت کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

یہ بات ترجمان نے میڈیا پر نشر ہونے والے نیب کی سندھ کے سیاست دانوں کی گرفتاری کے لئے سندھ سے افسر لانے سے متعلق بیان کی تردید کرتے ہوئے اپنے اعلامیہ میں کہی۔

نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب ملک بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کررہا ہے، کرپشن کے خلاف کارروائیوں پر کسی صوبے کو استثنیٰ حاصل نہیں۔

قومی احتساب بیورو کا کسی جماعت، گروہ یا کسی شخصیت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نیب ہر قسم کی صوبائیت کی پرزور مذمت کرتا ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب کراچی نے ملزم آغاسراج درانی کو آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا، ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: غیرقانونی اثاثہ جات کیس ، اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی 3 روزہ راہداری ریمانڈ پر نیب کےحوالے

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ گرفتاری کیلئے سندھ سے کسی منگی کو لایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا ہر دور میں ہوتا رہا ہے اور ہمیشہ اپنوں نے ہی ہمیں دغا دی ہے، میں اس گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں