The news is by your side.

Advertisement

ڈی ایچ اے فراڈ کیس: ملزم بریگیڈیئر (ر) خالد نذیر 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

لاہور : احتساب عدالت نے ڈی ایچ اے فراڈ کیس کے ملزم بریگیڈیئر ریٹائرڈخالد نذیر کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

احتساب عدالت میں ڈی ایچ اے سٹی فراڈ کیس کی سماعت ہوئی نیب کی جانب سے ملزم خالد نذیر کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، نیب نے موقف اختیار کیا کہ ملزم خالد نذیر سے ریکوری اور فراڈ کیس کے حوالے سے تفتیش کرنا لہذا ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔

عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے خالد نذیر کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ۔۔خالد نذیر کو نیب نے گزشتہ روز گرفتار کیا تھا جس پر ڈی ایچ اے سٹی میں اربوں روپے کے فراڈ کا الزام ہے ۔

ڈی ایچ اے سٹی فراڈ کیس کا مرکزی ملزم حماد ارشد بھی نیب کی حراست میں ہے۔

DHA

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں