جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

ڈاکٹرعاصم کے ریمانڈ میں 9 فروری تک توسیع، نیب نے تحقیقاتی رپورٹ جمع کرادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنماء ڈاکٹرعاصم حسین کے ریمانڈ میں نیب عدالت نے 9 فروری تک توسیع کردی، نیب حکام نے عدالت میں تحقیقاتی رپورٹ جمع کرادی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرعاصم کوکرپشن الزامات کی سماعت کے لئے آج بروز بدھ کراچی کی نیب عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 فروری تک کی توسیع کردی ہے۔ ڈاکٹرعاصم کے وکلاء نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ انہیں گھرکا فرد بحیثیت تیماردار رکھنے کی اجازت دی جائے تاہم یہ درخواست مسترد کردی گئی۔

- Advertisement -

نیب حکام نے کیس کی تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں پیش کی جس کے مطابق گیس کی مصنوعی قلت سے کھاد کی قیمت بڑھی اورباہرسے کھاد منگوانے پرساڑھے چارسو ارب روپے کا نقصان ہوا۔

نیب حکام نے یہ بھی بتایا کہ گیس کی مصنوعی قلت سے کے الیکٹرک سمیت بجلی پیداکرنے والی کمپنیوں نے پٹرول سے بجلی پیدا کی جس کا نقصان صارفین کو بھگتنا پڑا۔

عدالت میں یہ بھی بتایا گیا کہ کرپشن کے الزامات میں تین افراد تاحال مفرور ہیں جنکی تلاش جاری ہے۔ مفرور ملزمان میں عبدالحمید کا تعلق ضیا الدین اسپتال اورمسعود حیدر جعفری کا تعلق لینڈ ڈیپارٹمنٹ سے ہے۔

ڈاکٹرعاصم کے وکلاء نے ڈاکٹرعاصم کی ملاقاتوں پرپابندی کے حوالے سے تحفظات کا اظہارکیا تھا جس پرنیب حکام نے موقف اختیارکیا کہ اہل خانہ اوروکلاء کو قانون کے مطابق ملنے کی اجازت ہے۔

اس موقع پرعدالت نے حکم دیا کہ غیرمتعلقہ افراد کو ڈاکٹرعاصم کے وارڈ تک رسائی کی اجازت نہیں دی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں