The news is by your side.

Advertisement

نوازشریف کیخلاف سرکاری گاڑیوں کا کیس:دفترخارجہ کے سینئرحکام بھی نیب کےریڈار پر

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف سرکاری گاڑیوں کے استعمال کیس میں نیب نے دفتر خارجہ کے آٹھ سینئر حکام سے تحقیقات کی جبکہ سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کو بھی طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف سرکاری گاڑیوں کے استعمال کے کیس میں دفترخارجہ کے سینئر حکام بھی نیب کے ریڈار پر آگئے۔

ذرائع کے مطابق نیب حکام نے نواز شریف کے خلاف سرکاری گاڑیوں کے استعمال کیس میں دفتر خارجہ کے آٹھ سینئر افسران سے گزشتہ ہفتے تفتیش کی، بیرون ملک افسران کو وطن واپس طلب کرکے تفتیش کی گئی۔

ذرائع نے بتایا تفتیش ان افسران سے کی گئی جن کا تعلق پروٹوکول سیکشن اور سیکرٹری خارجہ کے دفتر سے تھا ۔

ذرائع کے مطابق نعیم چیمہ ، افتخار عزیز ، صاحبزادہ احمد خان ، تصور خان ، سلمان شریف ، سردار عدنان رشید ، وسیم شہزاد اور شجاعت راٹھور سے تفتیش کی گئی ،گاڑیوں کی درآمد ، ادائیگی کا طریقہ کار اور استعمال سے متعلق سوال جواب کیے گئے۔

نیب کی جانب سے جلد سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کو طلب کیے جانے کا امکان ہے ۔

خیال رہے حکومت نےمریم نواز کے زیراستعمال سرکاری گاڑی آج جاتی امرا سے برآمدکی، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب اور معاونِ خصوصی برائے اطلاعات نے بھی گاڑی برآمدگی کی تصدیق کی تھی۔

واضح رہے نیب کے مطابق سارک کانفرنس کے لیے جرمنی سے 34 بلٹ پروف گاڑیاں بغیر ڈیوٹی ادائیگی کے خریدی گئیں، جنہیں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے استعمال کیا جبکہ جرمنی سے درآمد شدہ گاڑیاں سارک کانفرنس 2016 میں شرکت کے لیے آنے والے غیر ملکی مہمانان کے استعمال میں آنا تھیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں