بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

سندھ اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں اور پروموشن کیخلاف تحقیقات کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نیب نے سندھ اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں اور پرومشن کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیب نے سیکریٹری سندھ اسمبلی عمر فاروق سمیت خاندان کے 14 افراد سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

نیب کی جانب سے سیکریٹری سندھ اسمبلی کی اہلیہ، 2 بیٹوں اور تین بیٹیوں کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنرز تحصیل دار سے ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ سیکریٹری اسمبلی کے قریبی ساتھیوں کا بھی ریکارڈ مانگا گیا ہے۔

اس سے قبل دسمبر میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے تھر کول واٹر پروجیکٹ میں بے ضابطگیوں کی انکوائری شروع کی تھی۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ سال احتساب کے نگراں ادارے کو منصوبے میں کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کی تھی۔

نیب کراچی نے سیکریٹری محکمہ آبپاشی سندھ کو لکھے گئے خط میں منصوبے کا ریکارڈ طلب کیا تھا، نیب نے منصوبے پر ہونے والے اخراجات کا ریکارڈ اور بل پاس کرنے والی اتھارٹی کے بارے میں پوچھا تھا۔

احتساب بیورو نے مطالبہ کیا تھا کہ سال 2016-17 میں منصوبے پر خرچ کی گئی رقم کی تفصیلات نیب کو فراہم کی جائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں