نیب سکھر نے سندھ کے 40 سرکاری ٹھیکیداروں کو نوٹس جاری کر کے تفصیلات طلب کر لیں۔
ذرائع کے مطابق نیب سکھر نے 2014 سے 2025 تک ٹھیکوں کی تفصیلات طلب کیں اور ساتھ ہی صوبائی ہائی وے کے درجنوں ایکس ای این کیخلاف بھی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
نیب سکھر نےکراچی سے کشمور تک کے بڑے ٹھیکیداروں کو نوٹس جاری کیے ہیں۔
نیب کا کہنا ہے کہ صوبائی ہائی وے کے میگا ٹھیکوں میں مبینہ خوردبرد کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ نیب نے ورک آرڈر سمیت دیگر دستاویز ساتھ لانےکی ہدایت کی ہے۔ بیشتر ٹھیکیداروں کو پہلے مرحلے میں 30 اپریل کو طلب کیا گیا تھا۔
30 اپریل کو پیش نہ ہونے والے ٹھیکیداروں کو دوسرا مراسلہ جاری ہیں۔ نیب کا کہنا ہے کہ ٹھیکیداروں کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب پر مزیدتحقیقات جاری ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


