The news is by your side.

Advertisement

جعلی اکاؤنٹس کیس : نیب نے آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی اکاؤنٹس کیس سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، نیب نے تحریری طور پر اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدرآصف زرداری کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ، نیب نےجعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کےوارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ، وارنٹ گرفتاری 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن پر جاری کیے گئے ہیں، نیب نے تحریری طور پر اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کردیا ہے۔

دوسری جانب آصف زرداری ضمانت قبل ازگرفتاری کیس میں نیب نے جواب ہائی کورٹ میں جمع کرادیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری ضمانت کے مستحق نہیں۔

خیال رہے اسلام آباد ہائی کورٹ میں آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت سماعت آج پھر ہو گی، سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ پر مشتمل جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی کریں گے،

آصف علی زرداری نے 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں درخواست ضمانت دائر کی ہے ، آصف علی زرداری کی جانب سے فاروق ایچ نائیک پیش ہوں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں آصف علی زرداری کی حاضری سے استثنا کی درخواست دائرجمع کرادی گئی ہے ، درخواست کے ہمراہ آصف زرداری کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی جمع کرایا گیا ہے۔

جس میں کہا گیا ہے کہ آصف علی زرداری کو طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنا دیا جائے، آصف زرداری 11 اکتوبر سے کراچی کے ضیاء الدین اسپتال میں داخل اور زیر علاج ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں