اسلام آباد : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے اسلام آباد میں کارروائی کرکے شیئرز کی جعلی فروخت میں ملوث جعل ساز کمپنی کے ڈائریکٹر کو گرفتارکرلیا۔ دیگر اراکین کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جعل ساز گروہ نے کام کر دکھایا۔ قومی احتساب بیورو اسلام آباد کی ٹیم نے اسٹاک ایکچینج بلڈنگ میں واقع نجی کمپنی کے ایک دفتر پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران نیب نے اٹھارہ کروڑ روپے کا فراڈ کرنے والے نجی کمپنی کے ڈائریکٹرحسن وحید کو گرفتارکرلیا۔
شیئرز کی جعلی فروخت میں ملوث حسن وحید کے خلاف کارروائی کی درخواست ایس ای سی پی نے کی تھی۔
نیب کے مطابق گروہ نے سرمایہ کاروں سے کروڑوں روپے کی رقم وصول کی اور شئیرز خریدے ہی نہیں، دیگر اراکین کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔