نیب کراچی کی کارروائی، زمین کی فروخت میں فراڈ کرنے والے 2 ملزمان گرفتار -
The news is by your side.

Advertisement

نیب کراچی کی کارروائی، زمین کی فروخت میں فراڈ کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے کارروائی کرتے ہوئے شہرِ قائد میں الرحیم ولاز کے نام پر کروڑوں روپے بٹورنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب کراچی نے  زمین کی فروخت میں فراڈ کے ذریعے کروڑوں روپے بٹورنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان نے پہلے فروخت کردہ زمین کو دوبارہ 550 ملین روپے سے زائد قیمت پر فروخت کیا

ترجمان نیب کے مطابق گرفتار افراد میں سابق مختیار کار اسکیم 33 اقبال اعوان شامل ہے، ملزم نے 2005 سے 2008 تک 275 افراد سے الرحیم ولاز کے نام پر پیسے بٹورے۔

نیب کے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے پہلے زمین فروخت کر کے 180 ملین روپے کمائے، اس کے بعد ملزمان نے اسی زمین کو دوبارہ 550 ملین روپے سے زائد قیمت پر فروخت کیا۔

ترجمان نیب کے مطابق مذکورہ زمین کی ویلیو 2 ارب روپے سے زائد کی ہے، مذکورہ زمین سیکٹر 31 اور 32 اور اسکیم 33 میں واقع ہے۔


یہ بھی پڑھیں:  میئر کراچی نے ہل پارک کی زمین پر قبضے کا نوٹس لے لیا، متعلقہ افسر معطل


نیب کے ترجمان نے بتایا کہ زمین کا کل رقبہ 31 ایکڑ ہے، دونوں گرفتار ملزمان کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں نیب کراچی نے محکمۂ اطلاعات، سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن کے ایک اور معاملے کی تحقیقات کی تیاری بھی شروع کر دی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں