The news is by your side.

Advertisement

کراچی پولیس کے ارب پتی 2 افسران کے خلاف نیب کی تحقیقات شروع

کراچی: شہرقائد میں پولیس کے ارب پتی 2 افسران کے خلاف قومی احتساب بیورو نے تحقیقات کا آغاز کردیا، نیب نے تین ارب روپے اثاثوں کا سراغ لگایا ہے۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے سابق تھانیدار بھائیوں کے خلاف زائد اثاثے بنانے پر تحقیقات شروع کردی گئی۔ اسماعیل لاشاری اور اسحاق لاشاری کے 3ارب کے اثاثوں کا سراغ لگایا گیا۔

ذرائع کے مطابق نیب کے طلبی نوٹس پر دونوں افسران نے بیان بھی ریکارڈ نہیں کرایا۔

اس حوالے سے ذرایع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اسماعیل اور اسحاق لاشاری کراچی کے مختلف تھانوں میں ایس ایچ او رہے، دونوں افسران کی اینٹی کارلفٹنگ سیل میں بھی طویل عرصے پوسٹنگ رہی۔

ذرایع نے مزید کہا کہ دونوں افسران پر سنگین نوعیت کے مختلف الزامات بھی ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں