The news is by your side.

Advertisement

نیب نے ڈبل شاہ کو سنگل شاہ بنا دیا، چیئرمین نیب

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نےڈبل شاہ کولوٹےگئے4ارب وصول کرکےسنگل شاہ بنادیا۔

ایک بیان میں چیئرمین نیب جاویداقبال نے کہا کہ نیب شفافیت اور قانون کی بالا دستی پریقین رکھتاہے، ایمانداری اور رزق حلال ہمیشہ فائدہ مندثابت ہوا ہے،دولت کمانے والوں کو سمجھنا چاہیےقبر میں خالی ہاتھ جاناہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ ڈبل شاہ سے ریکور 4 ارب کی رقم متاثرین میں تقسیم کی، ملزم تصور گیلانی سے1.9ارب میں سے1.2ارب وصول کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کیسز کو انجام تک پہنچایا جائے گا، ریگولیٹرز کو جعلی و غیر رجسٹرڈ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ کروڑوں روپے دگنے کرنے کے فن سے لوگوں اور معروف کاروباری حضرات کو بے وقوف بنانے والے جعل ساز سبط حسن شاہ المعروف ڈبل شاہ کو نیب نے گرفتار کیا تھا، ڈبل شاہ کو بیٹے واجد الحسن سمیت پشاور سے گرفتار کیا گیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں