The news is by your side.

’مجھ پر جھوٹا کیس بنا کر نیب کو منہ کی کھانا پڑی‘

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ میرے اوپر جھوٹا کیس بنا کر عمران خان اور نیب کو منہ کی کھانا پڑی۔

نیب کیس سے بری ہونے کے بعد احسن اقبال نارووال پہنچے اور اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم کے باہر لیگی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے آپ کو پوری دنیا کے سامنے سرخرو کیا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی نے اسپورٹس سٹی کا جھوٹا کیس مجھ پر نہیں آپ پر بنایا تھا عمران خان نے5سال میں جوبہتان کی سیاست کی اسکی مثال نہیں ملتی جب کیس خارج کیاتوچیف جسٹس نےکہاہمیں کوئی ثبوت دےدیں لیکن نیب عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نارووال اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم پاکستان کا بہترین کھیلوں کا منصوبہ تھا جو حشر اس منصوبےکا ہوا ہے وہی حال پاکستان کا ہوا ہے 2018میں پاکستان کرکٹ ٹیم اس ا سپورٹس سٹی میں میچ کھیل کر گئی تھی لیکن عمران خان نے پاکستان کو سیاسی انتقام میں تباہ کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک روپیہ کی بھی کرپشن مجھ پر ثابت نہیں کر سکا موسمیاتی تبدیلیوں نے ملک کو سیلاب سے تباہ کر دیا ہے ملک سیلاب کی تباہی کا شکار ہے مگر عمران خان اپنی سیاست چمکارہاہے عمران خان ذاتی مفادات کیلئے بھارت کی زبان بول رہا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں