تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ٹیکس چوروں کو پکڑنے کے لیے آرڈیننس جاری، نیب اور نادرا کو اہم اختیارات مل گئے

اسلام آباد : حکومت نے ٹیکس چوروں کو پکڑنےکےلیے آرڈیننس جاری کردیا،آرڈیننس کے نفاذ سے نیب ،نادرا کو ٹیکس دہندگان کی تفصیلات تک رسائی مل گئی ہے۔

تفصیلات صدرمملکت عارف علوی نے ٹیکس قوانین تیسرےترمیمی آرڈیننس2021پردستخط کردیے، جس کے بعد حکومت نے ٹیکس چوروں کو پکڑنےکےلیے آرڈیننس جاری کردیا۔

آرڈیننس کے نفاذ سے نیب ،نادرا کو ٹیکس دہندگان کی تفصیلات تک رسائی مل گئی ہے جبکہ پارلیمنٹرین اورافسران کوٹیکس کی تفصیلات ظاہر کرنے کااستثنیٰ ختم ہوگیا ہے۔

آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ غلط معلومات فراہم کرنے پر 5لاکھ کاجرمانہ اور ایک سال سزا ہو سکے گی ایف بی آر نان فائلر کے ٹیلی فون اور بجلی کے کنکشن منقطع کر سکے گا جبکہ نان فائلر بینکنگ کی سہولت سے بھی محروم ہو سکتے ہیں۔

آرڈیننس کے نفاذ کے بعد نیب کو 20سال سےپرانے بندکئےگئےمقدمات دوبارہ کھولنےکااختیاربھی مل گیا اور اوای سی ڈی کےتحت ملنےوالےآف شورٹیکس ڈیٹاتک رسائی کا حق حاصل ہوگیا ہے۔

آرڈیننس میں نان فائلر پرفیشنلز کیلئے بجلی کے بل کی سلیب پر35فی صد تک ٹیکس عائد کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -