The news is by your side.

Advertisement

نیب کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر چھاپوں کا سلسلہ جاری

کراچی : نیب کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے، بدھ کے روز قومی احتساب بیورو کی تحقیقاتی ٹیم نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر چھاپے کے دوران سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دو افسران سے پوچھ گچھ کی اور شعبہ ماسٹر پلان کے دفتر سے ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جن افسران سے پوچھ گچھ کی گئی، ان میں ڈائریکٹر لیگل اور ڈائریکٹر ایڈمن شامل ہیں۔

چھاپے کے دوران شہر میں عمارتوں کی تعمیرات کے حوالے سے بھی گزشتہ کچھ سالوں کے ریکارڈ کی چھان بین کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ کاروائی منگل کے روز حراست میں لئے گئے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ ندیم خان سے تفتیش میں ملنے والی معلومات پر مارا گیا، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آئندہ کچھ روز میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے مزید اہم گرفتاریاں عمل میں آسکتی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں