اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین کے گھر آج چھاپا مارا۔
تفصیلات کے مطابق نیب کی یہ کارروائی روالپنڈی میں عمل میں آئی، چھاپہ رینٹل پاورکیس میں کمیشن لینے کے الزام کی تفتیش میں مارا گیا۔
[bs-quote quote=”چھاپے کا مقصد سابق صدر کے بیٹے عمرذوالقرنین کو گرفتار کرنا ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”نیب ذرائع”][/bs-quote]
چھاپے کا مقصد سابق صدر کے بیٹے عمرذوالقرنین کو گرفتار کرنا تھا.
نیب ذرائع کے مطابق عمر ذوالقرنین پر رینٹل پاور کیس میں کمیشن لینے کا الزام ہے، راجہ ذوالقرنین کےدونوں بیٹوں پر منی لانڈرنگ کا بھی الزام ہے۔
نیب ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹراسدجنجوعہ کی سربراہی میں گرفتاری کے لئے پہنچی، ٹیم کے پاس راجہ عمرذوالقرنین کےوارنٹ گرفتاری بھی موجود تھے۔
یہ کارروائی کیس میں گرفتار لائق احمد کے بارے میں ہونے والے انکشافات کی بنیاد پر کی گئی۔ ملزم کیناک گلوبل انٹرپرائز نامی آف شور کمپنی کا ڈائریکٹر ہے، جسے منی لانڈرنگ میں بھی ملوث قرار دیا گیا۔
مزید پڑھیں: رمضان شوگر ملز کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد
موصولہ اطلاعات کے مطابق ملزم ہی نے بابر ذوالقرنین کو تین لاکھ چھیاسٹھ ہزار ڈالر منتقل کیے تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نیب نے لاہور میں حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائی کی تھی، البتہ ہائی کورٹ نے نیب کو حمزہ شہباز کی گرفتاری سے روک دیا۔