ہفتہ, جنوری 24, 2026
اشتہار

سابق صدرآزادکشمیر کی رہائش گاہ پرنیب کا چھاپہ، ڈپٹی ڈائریکٹر زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرآباد: آزاد کشمیر کے سابق صدر کی رہائش گاہ پرچھاپے کے دوران قومی احتساب بیورو کی ٹیم پرحملے میں ڈپٹی ڈائریکٹر زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے آج بروزبدھ میرپورمیں ایک بارپھرسابق صدر راجہ ذوالقرنین کی رہائش گاہ پرچھاپہ مارا۔

ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران راجہ ذوالقرنین کے ذاتی محافظوں اورملازموں نے نیب کی ٹیم پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹراصغرعلی زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے راجہ ذوالقرنین کے بیٹے راجہ بابرکورینٹل پاور پلانٹ کیس میں 128 ارب روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتارکیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں