تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسزمیں سنگین غلطیوں کا انکشاف

اسلام آباد : شریف خاندان کے خلاف دائر کرائے گئے نیب ریفرنسز میں سنگین غلطیوں کا انکشاف ہوا ہے، ایون فیلڈ پارک لینڈ ریفرنس، عزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں غلطیاں سامنے آئیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر نیب حرکت میں تو آیا مگر احتساب عدالت میں جمع کرائے گئے ریفرنس میں سنگین غلطیاں کردی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ریفرنسز میں انتہائی سنگین نوعیت کی غلطیاں کی گئی ہیں، کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہوا کہ شریف خاندان کیخلاف ریفرنس میں کئی صفحات دو مرتبہ شامل ہیں اور بعض اہم صفحات سرے سے موجود ہی نہیں ہیں۔

مذکورہ غلطیاں ایون فیلڈ پارک لینڈ ریفرنس، عزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنسز میں سامنے آئیں، احتساب عدالت کے فاضل جج نے رجسٹرار آفس کو دستاویزات کی جانچ پڑتال مکمل کرکے چودہ ستمبر تک ریفرنس عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ نیب نے سپریم کورٹ کے حکم پرگزشتہ ہفتے شریف خاندان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف چار ریفرنس دائر کیے تھے۔


مزید پڑھیں: شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنس دائرکرنے کی منظوری


ذرائع کے مطابق آفشور کمپنیوں سے متعلق ریفرنس اور اسحاق ڈار کے اثاثہ جات ریفرنس کی اسکروٹنی بھی جاری ہے۔


 مزید پڑھیں: نیب ریفرنسز کے لیے جسٹس اعجاز الاحسن نگران جج مقرر


سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ غلطیاں مبینہ طور پر نیب کی جانب سے شریف خاندان کو بچانے کی کوشش ہے یا واقعی کسی غلطی کا ارتکاب کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -