نیب میں اصلاحات کے لئے سب کو اعتماد میں لیا جائے گا: پرویزرشید -
The news is by your side.

Advertisement

نیب میں اصلاحات کے لئے سب کو اعتماد میں لیا جائے گا: پرویزرشید

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) پرگزشتہ دنوں بہت باتیں ہوئیں، احتساب کا عمل بہتربنانے کے لئے اصلاحات لائی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ترقی میں رکاوٹوں کا ذکر کیاکسی ادارے کا نام نہیں لیا تھا، کہیں اصلاح کی ضرورت ہوگی تو سب کو اعتماد میں لیں گے۔

وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان آج چیرمین نیب کی قدردان کیسے بن گئے، یہ وہی چیئرمین نیب ہیں جن کی تقرری کو عمران خان مک مکا کہتے تھے۔

پرویزرشید کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کہتے تھے کہ موجود چیرمین نیب کو اس لیے تعینات کیا گیا تاکہ بدعنوانی کو تحفظ مل سکے۔ عمران خان بھول گئے ہیں کہ انہوں نے خود چیرمین نیب کی تقرری کو عدالت میں چیلنج کیا ہوا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’صوبوں میں اتفاق رائے کے بعد مردم شماری کی جائے گی‘۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں