لاہور: نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے بعد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے گرد بھی نیب کا گھیرا تنگ ہونے لگا، 16 جولائی کو طلب کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزاؤں کے بعد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے گرد قانون کا گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے۔
ن لیگی صدر کو پاک پاور سپلائی کیس میں نیب لاہور نے سولہ جولائی کو طلب کیا ہے، جہاں ان سے مذکورہ کیس سے متعلق سوالات کیے جائیں گے۔
نوازشریف، مریم نواز کو لے کر غیرملکی ایئرلائن کی پرواز لندن سے روانہ
قبل ازیں انہوں نے آج لاہور میں پریس کانفرنس بھی کی، اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یاد رکھیں وقت ایک جیسا نہیں رہتا، پاکستان کے سابق وزیر اعظم جانتے ہیں کہ انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ نواز شریف جانتے ہیں انہیں کوئی ٹرافی نہیں دی جائے گی، میاں صاحب کا پاکستان پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا، ہمیں ڈرانے والے یاد رکھیں وقت کبھی بھی ایک جیسا نہیں رہتا۔
نواز شریف کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا، شہباز شریف
خیال رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے نواز شریف اور مریم نواز کو لے کر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز لندن سے روانہ ہوچکی ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔