پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

نیب نے کامران مائیکل کو کراچی منتقل کر دیا، کل عدالت میں پیش کیا جائے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) کل ن لیگ کے رہنما کامران مائیکل کو کراچی کی عدالت میں پیش کرے گا.

تفصیلات کے مطابق نیب نے آج سابق وفاقی وزیر سے ٹھیکوں سے متعلق پوچھ گچھ کی، کامران مائیکل سے عمران شاہ نامی شخص سے متعلق سوالات کیے گئے، دوران تفتیش نیب افسران نے کامران مائیکل کو عمران شاہ کا بیان بھی دکھایا۔

کامران مائیکل پر کے پی ٹی کی اربوں روپے کی اراضی ایک شخص کوالاٹ کرنے کا الزام ہے.

نیب نے سابق وفاقی وزیرسے 36 اکاؤنٹس میں آمدنی کے حساب سے ادائیگی نہ ہونے کی بابت بھی سوال کیا، جس کے جواب میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مجھے بینک اکاؤنٹس کے معاملے کا علم نہیں.

سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل کو نیب کل کراچی کی عدالت میں پیش کرے گا.

مزید پڑھیں: کرپشن کا الزام : ن لیگ کے سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کا 5روزہ راہداری ریمانڈ منظور

یاد رہے کہ 8 فروری 2019 کو قومی احتساب بیورو نے سابق وفاقی وزیرپورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل کوگرفتار کیا تھا، کامران مائیکل پر کے پی ٹی پلاٹ کی غیرقانونی الاٹمنٹ کاالزام ہے، ان پر اختیارات کے ناجائز  استعمال کی بھی شکایات ہیں.

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں