The news is by your side.

Advertisement

نیب نے فلور ملز مالکان کےخلاف کارروائی روک دی

قومی احتساب بیورو (نیب) نے فلور ملز مالکان کے خلاف کارروائی روک دی۔فلور ملز کے خلاف جاری نوٹس معطل کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال سے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں ملزم مالکان نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے تمام ٹیکس کیسز ایف بی آر کوبھیج دیے ہیں اور فلورملز مالکان کونیب ملتان کےجاری نوٹسز پر کاروائی روک دی ہے۔

چیئرمین نیب نے واضح کیا کہ معاملہ عدالت میں ہے ،اینٹی کرپشن پنجاب بھی تحقیقات کررہاہے یہ تاثر درست نہیں کہ نیب اقدامات سے بزنس کمیونٹی پریشان ہے،زیر سماعت 1210 ریفرنسز میں بزنس کمیونٹی کے2 فیصد کیس بھی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی معاشی ترقی میں بزنس کمیونٹی کا اہم کردار ہے، نیب قانون کے مطابق اپنی قومی ذمےداری ادا کررہا ہے،سائلین کی شکایات کی بروقت شنوائی کےلیےکھلی کچہریاں لگائیں۔

جاوید اقبال نے کہا کہ نیب ملتان کی جانب سے فلورملزکو جاری نوٹس معطل کیے گئے اینٹی کرپشن میں معاملہ زیر التوا ہونے پرنوٹس معطل کیےگئے اور اب فلور ملز کے کیسز کو قانون کےمطابق خود دیکھوں گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں