The news is by your side.

Advertisement

بلاول بھٹو اور آصف زرداری نیب میں‌ طلب

پیپلزپارٹی کے ترجمان نے نیب طلبی کی تصدیق کردی

کراچی: نیب اسلام آباد نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  اور آصف علی زرداری کو 13 دسمبر کو طلب کرلیا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے طلب کیے  جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’ نیب اسلام آباد کی جانب سے نوٹس موصول ہوگیا مگر بلاول بھٹو کی جگہ فاروق ایچ نائیک نیب میں پیش ہوں گے‘۔

نیب اسلام آباد نے بلاول بھٹو زرداری کو پارک لین کمپنی کا شیئر ہولڈر ہونے کی وجہ سے طلب کیا ہے۔

دوسری جانب نیب کے ترجمان نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی طلبی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کو پارک لین کمپنی کا شیئر ہولڈر ہونے پر 13 دسمبر کو طلب کیا گیا۔

مزید پڑھیں:آکسفورڈڈکشنری میں آصف زرداری لکھیں تومطلب کرپشن، منی لانڈرنگ آتاہے، فیاض الحسن چوہان

یاد رہے کہ نیب نے گزشتہ ماہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین کو منی لانڈرنگ کیس میں ایک سوال نامہ ارسال کیا تھا جس میں اُن سے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات سمیت دیگر معلومات کے حوالے سے پوچھا گیا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے 29 نومبر کو نیب میں جواب جمع کرادیا تھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے مقدمے کی سماعت جاری ہے، سابق صدر اور پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین آصف زرداری اور اُن کی ہمشیرہ فریال تالپور جے آئی ٹی کو اپنا بیان بھی ریکارڈ کراچکے ہیں۔

تحقیقاتی ٹیم نے کئی بے نامی اکاؤنٹس کا سراغ لگایا جن کے ذریعے اربوں روپے بیرونِ ملک منتقل کیے گئے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں