The news is by your side.

Advertisement

چوہدری شوگر ملز کیس، نیب نے ایس ای سی پی کے افسر کو طلب کرلیا

لاہور: قومی احتساب بیورو نے چوہدری شوگر ملز کیس کی تحقیقات کے لیے ایس ای سی پی کے افسر طاہر محمود کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے طاہر محمود کو 27 ستمبر کو بمعہ ایس ای سی پی میں موجود ریکارڈ کے ساتھ لاہور آفس پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

طاہر محمود کو ہدایت کی گئی کہ وہ صبح سات بجے دفتر پہنچیں۔ واضح رہے کہ 18 ستمبر کو احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور یوسف عباس مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا۔

یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور بھتیجے عباس شریف کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد سے دونوں سے تفتیش جاری ہے، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا تھا 2008 میں مریم نواز کے نام پر11 ملین کے شیئر تھے، مریم نوازچوہدری شوگرملزکی ڈائریکٹرہیں، مریم نوازکے84لاکھ روپے کے شیئر تھے، جو بڑھ کر 41 کروڑ ہوگئے۔

مزید پڑھیں: چوہدری شوگر ملز کیس، شریف خاندان ایک اور مشکل میں پھنس گیا، نوازشریف سے بھی تحقیقات شروع

خیال رہے قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور اُن کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو بھی چوہدری شوگر ملز کیس میں شامل تفتیش کیا ہے اور دونوں تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش بھی ہوچکے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں