تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیب نے مولانا فضل الرحمان کو طلب کرلیا

پشاور: قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخواہ نے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں مولانا فضل الرحمان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے انہیں آئندہ ہفتے یکم اکتوبر کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے مولانا فضل الرحمان کی طلبی کا نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔

دوسری جانب جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد نے مولانا فضل الرحمان کی طبی پر نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’حکومت اپنی بقا کے لیے نیب کو استعمال کررہی ہے،  نوٹس اس بات کی شہادت ہے کہ فضل الرحمان کی آل پارٹیز کانفرنس کی تقریر نشانے پر لگی،  اپوزیشن رفتارکوتیزکرتی ہے تو نیب بھی حرکت میں آجاتی ہے۔

مزید پڑھیں: مدت ملازمت میں ایک گھنٹے کی بھی توسیع نہیں چاہوں گا، چیئرمین نیب

یاد رہے کہ چند روز قبل نیب کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے واضح کیا تھا کہ احتساب کا عمل تمام سیاسی جماعتوں، گروپ اور افراد کے لیے ہے کیونکہ ہم احتساب کی پالیسی پر عمل کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’ہماری دوستی ریاست پاکستان کے ساتھ ہے اور ادارہ کرپشن کر کے لوٹے ہوئے پیسے کی واپسی کے لیے اقدامات کررہا ہے‘۔

Comments

- Advertisement -