جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

کروڑوں کاگھپلا ، خواجہ آصف کی اہلیہ اور صاحبزادے کی آج نیب میں طلبی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : نیب لاہور نے سیالکوٹ ہاؤسنگ اسکیم کرپشن اسکینڈل میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی اہلیہ اور صاحبزادے اسد آصف کو آج طلب کرلیا ، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے کینٹ ہاؤسنگ اسکیم سیالکوٹ کے نام پر کروڑوں روپےوصول کیے۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ ہاؤسنگ اسکیم کرپشن اسکینڈل میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی اہلیہ اور صاحبزادےاسد آصف کو آج نیب لاہورطلب کرلیا گیا۔

سابق میئر سیالکوٹ توحید اختر اور بھائی نوید اختر کو بھی نیب طلب کیا گیا ہے جبکہ کینٹ ہاؤسنگ اسکیم کےڈیولپرزاہد مقبول اورشاہد مقبول بھی نیب میں طلب کیا ہے۔

- Advertisement -

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے کینٹ ہاؤسنگ اسکیم سیالکوٹ کےنام پرکروڑوں روپےوصول کیے، متاثرین کی شکایت پر تحقیقات شروع کیں گئیں ہیں۔

یاد رہے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی مبینہ کرپشن اور منی لانڈرنگ کیس وزیراعظم انکوائری کمیشن میں پیش کرنے فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : خواجہ آصف کی مبینہ کرپشن کا کیس وزیراعظم انکوائری کمیشن بھیجنےکا فیصلہ

خواجہ آصف کی مبینہ کرپشن اور منی لانڈرنگ کی تفصیلات انکوائری کمیشن میں پیش کی جائیں گی اور غیر ملکی کمپنیوں سے رابطے اور کروڑوں روپے کی مشکوک بینک ٹرانزیکشنز کی چھان بین ہو گی۔

واضح رہے گزشتہ برس عثمان ڈارنے خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات کے لیے نیب سے رجوع کیا تھا، عثمان ڈار نے خواجہ آصف پرمنی لانڈرنگ، فارن فنڈنگ کےالزامات لگائے تھے اور خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ کے ثبوت نیب کو فراہم بھی کیے تھے۔

قومی احتساب بیورو نے گزشتہ برس اکتوبر میں خواجہ آصف کیخلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کیا تھا، نیب نے خواجہ آصف اور ان کی فیملی سے تمام بینک اکاونٹس، قرض اور رقوم کی اندرون و بیرون ملک منتقلی کا ریکارڈ بھی طلب کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں