The news is by your side.

Advertisement

نیب نے پھر شہباز شریف کو طلب کرلیا

لاہور : نیب نے شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں دو جون کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرگ کیس میں ایک مرتبہ پھر 2 جون کو دن 12 بجے طلب کرلیا ہے۔

شہباز شریف آخری بار 22 اپریل کو نیب میں پیش ہوئے تھے، گزشتہ پیشی پر نیب ٹیم شہباز شریف کے جواب سے مطمئن نہیں ہوئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے شہباز شریف کو کیس میں پانچویں مرتبہ طلب کیا ہے لیکن شہباز شریف اب تک کیس کے سلسلے میں صرف ایک بار نیب میں پیش ہوئے۔

شہبازشریف کو کرونا کے پیش نظر مکمل حفاظتی اقدامات کی یقین دہائی کرائی گئی، انکوائری آخری مراحل میں ہے اور شہباز شریف سے سوالات کے جوابات انتہائی ضروری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم پیشی پر سوشل ڈسٹنسنگ اختیار کرتے ہوئے فاصلے پر رہ کر سوالات کرے گی۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں