The news is by your side.

Advertisement

ڈاکٹرعاصم کیس: عدالت کا نیب کو 26 فروری سے قبل ریفرنس دائر کرنے کا حکم

کراچی: احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کیس کی سماعت 5 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے 26 فروری سے قبل ریفرنس دائر کرنے کا حکم صادر کردیا۔

تفتیشی افسراورنیب کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ چیئرمین نیب نے ریفرنس دائرکرنے کی اجازت دے دی اور قانون کے مطابق تحقیقات 90 روزمیں مکمل کر کے 29 فروری سے پہلے ریفرنس جمع کرادیا جائے گا۔

عدالت نے نیب کے وکیل کو حکم دیا کہ 90 روز 26 فروری کو مکمل ہورہے ہیں لہذا ریفرنس 26 فروری سے پہلے جمع کرایا جائے۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل انورمنصورخان کا کہناتھا کہ نیب کو سیاسی طورپراستعمال کیا جارہا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کے پرسنل اسٹنٹ کو اٹھا کرلے گئے اوراس کو دھمکایا جارہا ہے کہ وہ ڈاکڑ عاصم کے خلاف بیان دے۔

ذرائع کے مطابق ریفرنس میں قومی خزانے کو450 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام بھی شامل ہے۔

احتساب عدالت میں جب کیس کی سماعت شروع ہوئی تو کمرہ عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کی والدہ ،بیٹی و دیگر اہلخانہ بھی موجود تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں