site
stats
پاکستان

نیب شریف خاندان کو بچانے کے لیے متحرک، ریفرنس دائر نہ ہوسکا

Sharif family

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب)شریف خاندان کو بچانے کی کوششوں میں مصروف ہے، عدالتی حکم کے باوجود ریفرنس دائر نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق نیب کی سابق وزیراعظم اور شریف خاندان کو بچانے کی کوشش جاری ہیں اور عدالتی حکم کے باوجود بھی کرپشن کیس کی تحقیقات کا ریفرنس دائر نہ کیا جاسکا۔

ذرائع کے مطابق نیب کی کوشش ہے کہ شریف خاندان کو سزا سے بچانے کے لیے معاملات کو طول دی جائے اور چیئرمین نیب نوازشریف کو بچانے کے لیے عبوری ریفرنس دائر کریں۔

پڑھیں: نیب نے شریف خاندان اوراسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز دائر کردیے

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کو صرف ایک ریفرنس میں ملزم نامزد کیا گیا ہے جبکہ کیپٹن صفدر کے خلاف دائر ریفرنس عبوری تصور کیے جائیں۔

یاد رہے پاناما کیس کی مزید تفتیش کے لیے سپریم کورٹ نے نیب کو شریف خاندان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے احکامات جاری کیے ہوئے ہیں، قومی احتساب بیورو کی عدم دلچسپی پر سیاسی جماعتوں نے بھی شدید تنقید کی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top