اسلام آباد : نیب نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کیلئے تمام بینکوں کو تحریری درخواست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف بڑی کارروائی سامنے آئی، نیب نے اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کی درخواست دیدی۔
درخواست میں کہا گیا ہے ہجویری ٹرسٹ اور مضاربہ سمیت اسحاق ڈارکی کمپنیوں کےاکاؤنٹس منجمد کیےجائیں۔
نیب درخواست پر بینکوں نے اسحاق ڈار کے خلاف کارروائی کی تیاری کرلی ہے، اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ نیب کی درخواست تاحال موصول نہیں ہوئی، نیب آرڈیننس آرٹیکل23کے تحت اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس ریفرنس سے منسلک ہے، اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس احتساب عدالت کی اجازت سے ہی منجمد کیے جا سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ نیب نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت اکاؤنٹس منجمدکرنےکی درخواست دی ہے
دوسری جانب وزیر خزانہ کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت میں عدم پیشی پر احتساب عدالت نے اسحاق ڈارکے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور کہا 25ستمبر تک اسحاق ڈار کو گرفتار کرکے پیش کیاجائے، اسحاق ڈار10لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت کراسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں : نیب کو اسحاق ڈار کی جائیداد کا ریکارڈ فراہم کرنے والا نادرا افسرملازمت سے فارغ
نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے اسحاق ڈار نے ذرائع آمدن اورحقائق چھپانےکی کوشش کی اور 831ملین روپے کی آمدن کےذرائع نہیں بتائے۔
نیب اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس کی تمام دستاویزات جمع کرواچکا ہے۔
یاد رہے چند روز قبل
نیب کو اسحاق ڈار اور ان کے بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات کا ریکارڈ فراہم کرنے والے نادرا کے افسرسید قابوس عزیز کو بغیرکسی وجہ کے نوکری سے برخاست کردیا گیا تھا، نادرا کےڈائریکٹر ڈیٹا بیس نیب ریفرنسز میں نادرا کے فوکل پرسن تھے۔