The news is by your side.

Advertisement

نبیل گبول کا کراچی کے حوالے سے بڑا دعویٰ

کراچی: رہنماپیپلزپارٹی نبیل گبول نے کہا ہے کہ کراچی میں ترقیاتی کام شروع کردیا ہے،کراچی میں اسلام آباد طرزکی سڑکیں بنارہےہیں۔

پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ ہم توپہلےدن سےکہہ رہےہیں کراچی میں کام شروع کردیں لیکن وفاقی وزرا نے پریس کانفرنسز کی اور سندھ حکومت پرتنقیدکی اگر وفاقی وزرااس قسم کی باتیں کریں گےتواختلافات پیداہوں گے، کراچی کےلیے802ارب روپےسندھ حکومت دےرہی ہے۔

نبیل گبول نے کہا کہ افتخارشلوانی کو نہیں جانتا بطور کمشنر ان کی کارکردگی پسندنہیں تھی، افتخارشلوانی کوکون لےکرآیاکس نےدوستی نبھائی میں نہیں جانتا۔

نبیل گبول نے فیصل سبزواری کو لیاری کی سڑکیں دکھانےکی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ میرےساتھ آئیں کلاکوٹ، چاکیواڑہ کی سڑکیں دکھاتاہوں۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف پہلےبھی10سال باہر رہےواپس آکر وزیراعظم بن گئے،پاکستان میں قوانین مخصوص لوگوں کےمخصوص ہوتےہیں نوازشریف کی صحت پرکھل کربات نہیں کرسکتا اگر وہ پاکستان آئیں گےتوان کی پارٹی کےلیےاچھاہوگا نوازشریف واپس آئیں گےتو3ماہ سےزیادہ جیل میں نہیں رہیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں