The news is by your side.

Advertisement

حکومت صرف سات ووٹوں پر کھڑی ہے اسے گرانا کوئی بڑی بات نہیں، نبیل گبول

کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت صرف سات ووٹوں پر کھڑی ہے اسے گرانا کوئی بڑی بات نہیں،سال2020تک نیا وزیراعظم آجائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو گرانے کی ضرورت نہیں وہ خود اپنے وزن سے گرے گی۔

عمران خان قوم سے لیے گئے ہر وعدے سے پیچھے ہٹ رہے ہیں، ان کے فیصلے ذاتی نہیں ہیں، یہ پاکستان کے سب سے کمزور وزیراعظم ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارا نعرہ ہے غریب کو بچاؤ اور ملک کو بھی بچاؤ، عمران خان کی حکومت نے غریبوں کا تباہ کردیا ہے، عمران خان کی حکومت صرف سات ووٹوں پر کھڑی ہے گرانا بڑی بات نہیں.

اب لوگ سڑکوں پر آئیں گے سول نافرمانی بھی ہوگی، اے پی سی میں حکومت گرانے کا فیصلہ ہوجائے گا، یہ حکومت 2020تک نہیں رہے گی نیا وزیراعظم آئےگا۔

نبیل گبول کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین نیب نے جو گفتگو کی ہے وہ عمران خان کی زبان لگ رہی تھی، جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بیرون ملک جانے پر شہبازشریف سے متعلق باتیں کیں,انہوں نے اپنے انٹرویو میں سیاسی باتیں کیں،۔

انہوں نے کہا کہ کیا چیئرمین نیب کو سیاسی گفتگو کرنے کا اختیار ہے؟ کیا چیئرمین نیب کو یہ کہنا زیب دیتا ہے کہ ریفرنس تیار ہے؟ نیب کو چاہئے بیانات ترجمان کے ذریعے جاری کرے، چیئرمین نیب نے سیاستدانوں کو چور کہہ دیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں