اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

ماضی بھلا کر ثانیہ مرزا کو نکاح کرنے کا مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا کو ماضی کو بھلاتے ہوئے پھر سے نکاح کرنے کا مشورہ دے دیا گیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نیبل ظفر نے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران ثانیہ مرزا کو پھر سے شادی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں۔

شو میں اسی حوالے سے نبیل ظفر سے سوال کیا گیا کہ وہ ثانیہ مرزا کے اس بیان پر کیا کہیں گے؟ جس کے جواب میں اداکار نے کہا کہ ایسا کوئی بھی حادثہ ہو، یہ ہماری سوسائٹی میں ایک المیہ ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اگر عورتوں کے ساتھ کوئی ایسا معاملہ ہو تو انھیں نکاح کرنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ دنیا کسی ایک آدمی کی وجہ سے ختم نہیں ہوتی، میں ایسا سمجھتا ہوں کہ ایسا نہیں ہے کہ ہر آدمی ہی اپنے لیے کافی ہے کیوں کہ اللہ نے جو نظام تخقلیق کیا ہے دنیا میں وہ خاندان کو بنانے کے لیے ہے۔

نیبل کا مزید کہنا تھا کہ ہونا یہ چاہیے کہ آپ نکاح کرلیں اور ایک ساتھ زندگی میں ہونا چاہیے اس پر شو میں موجود ایک اور اداکار نے بھی ثانیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب شعیب نے شادی کرلی ہے تو پھر وہ بھی دوبارہ شادی کرلیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

واضح رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں بتایا تھا کہ کس طرح انھوں نے زندگی میں آنے والی مشکلات کا سامنا کیا۔

ویڈیو میں انھوں نے اپنی پرانی تصاویر اور ویڈیوز کو بھی حوالہ دینے کے لیے استعمال کیا۔ ثانیہ نے کہا کہ مجھے لوگوں نے کہا کہ تم لڑکی ہو، اتنے بڑے خواب نہیں دیکھو تو میں نے اسی خواب کو سچائی میں بدل کر ان لوگوں کو بتایا کہ میں اکیلی کافی ہوں۔

ثانیہ مرزا نے مزید کہنا تھا کہ چیمپئین بننے کے بعد جب ماں بننے کا موقع ملا تو دنیا نے میرے اس فیصلے پر بھی سوال اٹھایا، تو بس دوبارہ کورٹ میں انھیں اصلی کھیل دکھایا اور زور سے کہا کہ میں اکیلی ہی کافی ہوں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں