پیر, جولائی 13, 2026
اشتہار

کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چالان نہیں انعام ہونا چاہیے، نبیل ظفر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے معروف اداکار نبیل ظفر کا کہنا ہے کہ کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چالان نہیں بلکہ انعام ہونا چاہیے یہ عوام کا مطالبہ ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان بھیجے جارہے ہیں اور اس پر میں بھاری بھرکم جرمانے عائد کیے جانے پر شہریوں اور ایم کیو ایم سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔

اداکار نبیل ظفر نے کہا کہ کراچی جیسے شہر میں اگر کوئی ٹریفک، گڑھوں اور سڑکوں کی حالت کے باوجود اپنی گاڑی کو بحفاظت منزل تک پہنچانے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو اسے جرمانہ نہیں بلکہ انعام دیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کو روزانہ ٹریفک جام، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور لاپرواہ ڈرائیور کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے باوجود وہ صبر اور حوصلے کے ساتھ اپنی گاڑیاں چلاتے ہیں جس کی تعریف کی جانی چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں