پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

محمد نبی اور ان کے بیٹے نے تاریخ رقم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 لیگ میں افغانستان کے آل راؤنڈر محمد نبی اور ان کے بیٹے حسن عیسیٰ خیل نے تاریخ رقم کردی۔

بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں افغانستان کے آل راؤنڈر اور ان کے بیٹے حسن عیسیٰ ایک ہی ٹیم میں کھیلنے والے باپ اور بیٹے بن گئے ہیں۔

بی پی ایل میں محمد نبی اور حسن عیسیٰ خیل نوکھالی ایکسپریس کی نمائندگی کررہے ہیں۔

افغان آل راؤنڈر نے بیٹے کے ساتھ بیٹنگ کی اور چوتھی وکٹ پر 53 رنز کی شراکت بھی قائم کی۔

یہ پڑھیں: ویڈیو: محمد نبی کو بیٹے نے پہلی گیند پر چھکا جڑ دیا

انہوں نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے بیٹے کو بھی افغانستان کی ٹیم سے کھیلتا دیکھنا چاہتا ہوں۔

اس موقع پر حسن عیسیٰ خیل نے کہا کہ ہم اچھے دوست ہیں، والد سخت مزاج نہیں لیکن ٹریننگ میں سختی کرتے ہیں، افغانستان نیشنل ٹیم کی جانب سےکھیلنا میرا خواب ہے۔

واضح رہے کہ میچ میں نوکھالی ایکسپریس نے ڈھاکا کیپیٹلزکو 41 رنز سے شکست دی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں