کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول وزیراعلیٰ پنجاب سے بہت متاثر ہوئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا شکر گزار ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کرنے پر مریم نواز سے اظہار تشکر کیا۔
انہوں نے لکھا کہ سیلاب متاثرین کی فوری مدد پر وزیراعلیٰ پنجاب کا تہہ دل شکر گزار ہوں، میری درخواست پر آپ نے علی پور میں میرے گبول قبیلے کی بھرپور مدد کی۔
نبیل گبول کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے میری درخواست پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو وہاں بھیجا۔
پیپلز پارٹی رہنما نے بتایا کہ مریم اورنگزیب وہاں جاکر مقامی لوگوں سے ملیں اور ان کی بھرپور مدد کی، میں آپ کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


