بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

لیاری کو جرائم سے پاک کروں‌ گا، نبیل گبول

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نبیل گبول کا بطور پی پی رہنماء نبیل گبول نے لیاری کا دورہ کیا اور استقبال کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیاری کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے کے لیے بے نظیر کا فلسفہ لے کر دوبارہ آپ کے درمیان آگیا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پی پی میں شمولیت کے بعد نبیل گبول نے لیاری کا پہلا دورہ کیا جہاں جیالوں کی بڑی تعداد نے اُن کا پرتپاک  استقبال کیا اور نعرے بازی بھی کی۔

اس موقع پر نبیل گبول نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’لیاری کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے کے لیے ایک بار پھر بی بی شہید کا فلسفہ لے کر آپ کے درمیان میں موجود ہیں اور اب آپ کے ساتھ ہی رہوں گا‘‘۔

پڑھیں: ’’ نبیل گبول چھوٹا کھلاڑی نہیں ‘‘

یاد رہے نبیل گبول نے گزشتہ دنوں بلاول ہاؤس میں اپنے بیٹے کے ہمراہ شریک چیئرمین آصف علی زداری سے ملاقات کرکے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

پی پی میں اپنی واپسی پر نبیل گبول نے بلاول بھٹو سمیت پوری قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مسرت کا اظہار بھی کیا تھا اور آئندہ پی پی کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ’’ نبیل گبول کی بیٹے سمیت پیپلز پارٹی میں‌ دوبارہ واپسی ‘‘

یاد رہے رحمان بلوچ کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد نبیل گبول کے پارٹی قیادت سے اختلافات شدت اختیار کرگئے تھے اور انہوں نے موقع غنیمت جانتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کرلی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں