سلیم مانڈوی والا سے متعلق خبروں پر نیب کی وضاحت

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سے متعلق خبروں پر قومی احتساب بیورو (نیب) کی وضاحت آگئی۔
نیب نے مانڈوی والا کیس کی تفصیلات پریس ریلیز میں جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیم مانڈوی والا سے اعجاز ہارون نے 80 ملین کے فواہد حاصل کئےتھے، سلیم مانڈوی والا کو 18 اکتوبر 2019 کوطلب کیاگیا تھا اور انہوں نے سوالنامے کا جواب بھی 5ماہ بعد دیا،
نیب نے بتایا کہ سلیم مانڈوی والا اپنے جواب میں وضاحت دینے میں ناکام رہے اور وہ خود کو بزنس کیمونٹی کے پیچھے چھپاتے رہے، اعجاز ہارون نے جرم سے حاصل رقم مانڈوی والا کوبھی دی، اعجاز ہارون نے بعد میں یہ رقم قرض کےطورپر ظاہرکی۔
قومی احتساب بیورو نے واضح کیا کہ نیب کا کسی سیاسی جماعت،گروہ یا شخص سے کوئی تعلق نہیں نیب کی وفاداری صرف ریاست پاکستان سے ہے،نیب کی ذمہ داری کرپشن کاخاتمہ اورلوٹی گئی رقم کی واپسی ہے۔