The news is by your side.

Advertisement

پنجاب میں سیاستدانوں اور ایئر پورٹ پر حملے کا خدشہ

لاہور : نیکٹا نے پنجاب میں سیاستدانوں پر حملے کا مراسلہ اہم اداروں کو ارسال کردیا، اے آروائی نیوز نے مراسلے کی کاپی حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ برائے انسدادِ دہشت گردی کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق پنجاب میں دہشتگرد اپنے ساتھیوں کے ڈیتھ وارنٹ پر انتقام لینے کیلئے ن لیگی قیادت کو نشانہ بناسکتے۔

مراسلے میں مزید خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ را کے دہشتگردوں کی جانب سے ائیر پورٹس کو ٹارگٹ کیا جاسکتا ہے، لہذا ائیرپورٹس کڑی نگرانی اور سخت سیکیورٹی کے سا تھ ساتھ سیاست دانوں کی سیکیورٹی پر توجہ دی جائے۔


مزید پڑھیں : ہوائی اڈوں اور مسافر طیاروں پر حملے کا خدشہ، الرٹ جاری


دہشت گردی کی روک تھام کیلئے نیکٹا نے رینجرز ،پولیس سمیت متعلقہ اداروں کو مراسلے کی کاپی بھجوادی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ بھینیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نکٹا)نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر اور مسافر بردار طیاروں پر القاعدہ اور الشباب کے حملوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں