پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ میں پیسے دے کر ٹرانسفارمر ٹھیک کرواتا ہوں، میرا نیٹ میٹرنگ کنکشن بھی نہیں لگ رہا ہے۔
نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز پر نیپرا میں سماعت ہوئی اس دوران پی پی رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ ڈسکوز میں 50 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت کا ریت ہے، 40، 50 سال میں اگر گرڈ نہیں بن سکے تو اس کی سزا صارفین کو تو نہ دیں۔
انہوں نے کہا کہ سولرائزیشن کو ہماری ڈسکوز نے کبھی تسلیم ہی نہیں کیا، ویلڈنگ کرنے والا، پنکچر لگانے والا سولر لگا کر اپنا کاروبار کررہا ہے۔
ندیم افضل چن نے کہا کہ آپ آئی پیز کے سامنے بول نہیں سکتے کیونکہ وہ بڑے لوگ ہیں، گیپکو کا نیت میٹرنگ کے کنکشن کا ریٹ دو لاکھ روپے ہے ، سولر ریگولیشنز میں صارف کے خلاف تبدیلی کی گئی تو عدالت جاؤں گا۔
نمائندہ کراچی چیمبر نے کہا کہ برآمدات والے مسابقتی ممالک کی نسبت ہماری بجلی دگنی مہنگی ہے، بائی بیک ریٹ کو کم کرنے سے طلب میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نئی ریگولیشنز سے بیٹریز کی درآمد بڑھنے سے زرمبادلہ خرچ ہوگا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


