The news is by your side.

Advertisement

کرپشن کے خلاف انکوائری ہوئی، تو انھیں خلائی مخلوق نظر آنے لگی: ندیم افضل چن

میاں صاحب کو ایسے بیانات دینےسے پہلے ثبوت دینا ہوں گے

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ آج ایک پارٹی سے جو بیانیہ سامنے آرہا ہے، اس سے ملک میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی کے پروگرام پاور پلے میں‌ گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سپاہی سے جرنیلوں تک، سب نے قربانیاں دی ہیں، کسی پارٹی لیڈر کو اداروں کے خلاف ایسی بات نہیں کرنی چاہیے.

ملک میں سپاہی سے جرنیلوں تک، سب نے قربانیاں دی ہیں، کسی پارٹی لیڈر کو اداروں کے خلاف ایسی بات نہیں کرنی چاہیے

ندیم افضل چن

ندیم افضل چن نے کہا کہ کرپشن کے خلاف انکوائری ہوئی، تو ان کو خلائی مخلوق نظرآرہی ہے، کسی پارٹی لیڈر کے ایسے بیانات امن کی سوچ کے ساتھ زیادتی ہے.

پیپلزپارٹی سے پی ٹی آئی میں‌ شامل ہونے والے ندیم افضل چن نے کہا کہ میاں صاحب نااہلی کے بعد اب صرف کتاب ہی لکھ سکتے ہیں، وقت گزر گیا، انھیں اقتدار میں رہتے ہوئے سچ بولنا چاہیے تھا.

ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کو ایسے بیانات دینےسے پہلے ثبوت دینا ہوں گے، نوازشریف کی پارٹی خود کالعدم جماعت کی سہولت کاررہی ہے.

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ندیم افضل چن پیپلزپارٹی کو چھوڑ کر پی ٹی آئی کا حصہ بنے تھے، جس پر انھیں پی پی کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا بنایا گیا تھا۔


اگرپی پی کے نظریے کا نام شرجیل میمن ہے، تو پھانسی چڑھ جاؤں گا: ندیم افضل چن


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں